0
Wednesday 10 Sep 2014 23:47

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس عباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف خاموش نہیں رہینگے، سندھ حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، آئے دن اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا رہے ہیں اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، نام نہاد سیاسی قیادت جعلی جمہوریت کو بچانے کی فکر میں ہے لیکن عوام کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع دن سے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور آج وہ ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے ہیں، سندھ حکومت نے آپریشن کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جبکہ اندر کھاتے کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 409122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش