0
Monday 15 Sep 2014 23:17

گرفتاریاں انقلاب نہیں روک سکتیں، حکمرانوں کی رخصتی قریب آچکی ہے، بشارت جسپال

گرفتاریاں انقلاب نہیں روک سکتیں، حکمرانوں کی رخصتی قریب آچکی ہے، بشارت جسپال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت عزیز جسپال نے سیاسی کارکنوں کی ملک بھر میں گرفتاریوں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کرنے اور پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے۔ عوام کو انقلاب کی خوشخبری ملنے والی ہے۔ ایک بیان میں بشارت جسپال نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار اور نفسیاتی جنگ میں اپنی رٹ بھی کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، ہتھکڑیاں اور جیلیں انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، عوام فرسود ہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام حکومت ریاست مدینہ کی جھلک ہو گا،  جس کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادر ی نے 10۔ نکاتی ایجنڈا دے دیا ہے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ حکمرانوں کو اقتدار بچانے کے لئے تگ و دو میں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ بادشاہت شریفیہ ہچکولے لے رہی ہے۔ تخت لاہور اب شریف خاندان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ یہ صرف دھاندلی کے زور پر اسلام آبادا ور لاہور پر قابض ہیں، جب اقتدار جائے گا تو انہیں پناہ بھی کہیں نہیں ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 409862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش