0
Thursday 13 Nov 2014 17:54

حکومت بوکھلاہٹ میں غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے، ناصر شیرازی

حکومت بوکھلاہٹ میں غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے عمران خان، ڈاکٹر طاہرالقادری، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ملک میں انارکی کا سبب بنیں گے، حکمران عوامی جدوجہد کو جبر و تشدد کے ساتھ نہیں روک سکتے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن کے 14 شہداء اور بیسوں زخمیوں کے ملزمان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور اس کے برعکس ان کے ورثا اور محب وطن پاکستانیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت عوامی احتجاج کے سامنے بے بس ہوچکی ہے اور بوکھلاہٹ میں غلطیوں پہ غلطیاں کر رہی ہے۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انتہا پسند دنددناتے پھر رہے ہیں، وزیر داخلہ، ہنوز دلی دور است، کی رٹ لگانے میں مصروف ہیں، طالبان دہشت گردوں کیخلاف بھی یہ بزدل حکمران کارروائی سے گریزاں تھے، اگر افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہ کرتی تو ملکی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کیخلاف موثر کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن ہمارے حکمران کی ترجیحات میں ملکی سلامتی سے زیادہ اپنے اقتدار کو طول دینا اور کرسی کو بچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 419359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش