0
Thursday 20 Nov 2014 08:25
دورے کے دوران امریکی حکام سے ہونیوالی ملاقاتیں مثبت رہیں

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے، جنرل راحیل شریف

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کُن کارروائی کر رہا ہے، خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں۔ واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشایئے میں موجود امریکی اور پاکستانی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان اور حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے، صرف شمالی یا جنوبی وزیرستان میں نہیں بلکہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں، عالمی برادری، خاص طور پر امریکہ کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور آپریشن مکمل عزم اور جذبے کے ساتھ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 420456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش