0
Friday 11 Jul 2014 15:22

جرمنی، امریکی انٹیلی جنس اہل کار ملک بدر

جرمنی، امریکی انٹیلی جنس اہل کار ملک بدر
اسلام ٹائمز۔ برلن میں چوٹی کے ایک امریکی انٹیلی جنس عہدے دار کو جرمن حکومت کیطرف سے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی کا یہ فیصلہ، امریکہ کے لیے اپنے قریب ترین اتحادی کیطرف سے انتہائی غیرمعمولی تنبیہ کےمترادف ہے، یہ الزامات گردش کر رہے ہیں کہ خفیہ دستاویزات خریدنے کے لیے امریکہ نے جرمن کارندوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔ جرمن حکومت کے ترجمان، اسٹیفن زائیبرٹ نے کہا ہے کہ اس جاسوس سے، نام ظاہر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ وہ جرمنی سے نکل جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ جرمنی کے لیے یہ بات بے حد اہمیت کی حامل ہے کہ مغربی ساجھے داروں، خصوصی طور پر امریکہ کے ساتھ، اعتماد کی بنیاد پر، مل کر کام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی ایسے دو شہریوں کی سرگرمیوں کی چھان بین کر رہا ہے، جن پر امریکہ کے لیے جاسوسی کا الزام ہے، ان سرگرمیوں کے بارے میں امریکی عہدے داروں نے لوگوں کے سامنے گفتگو سے احتراز کیا ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے اہل کار کی ملک بدری پر کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ تاہم، خاتون ترجمان کیٹلین ہائیڈن نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ ہمارے سلامتی اور انٹیلی جنس کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اور اِن کے باعث جرمن اور امریکی محفوظ رہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مناسب چینلز استعمال کرتے ہوئے، امریکہ جرمن حکومت سے رابطے میں رہے گا۔


خبر کا کوڈ : 398789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش