0
Thursday 28 Mar 2024 19:34

بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقے سواڑی بازار سے روانہ ہونے والی گاڑی کو  تحصیل چغرزی میں پہاڑی مقام پاندھیڑ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔ وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1125471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش