0
Saturday 27 Apr 2024 20:04

بھارتی عوام آمریت کے خلاف ووٹ کریں، سنیتا کیجریوال

بھارتی عوام آمریت کے خلاف ووٹ کریں، سنیتا کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے مشرقی دہلی میں ایک روڈ شو کیا، جس کے ساتھ انہوں نے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے مشرقی دہلی سے آپ کے پارلیمانی امیدوار کلدیپ کمار کی حمایت میں کونڈلی علاقے میں روڈ شو کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کونڈلی علاقے میں روڈ شو سے پہلے ’آئی لو کیجریوال‘ اور ’جیل کا جواب ووٹ سے دے‘ پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ سنیتا کیجریوال نے روڈ شو کے دوران کہا کہ یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، اس ملک کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا دن 25 مئی کو ہے، آپ لوگ ووٹ ڈالنے جائیں، اس دن آمریت کے خلاف ووٹ دیں۔

انہوں نے ’ووٹ سے جیل کا جواب‘ کا نعرہ بھی لگایا۔ اس سے پہلے دہلی کی وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ پہلی بار آپ کے انتخابی پروگرام کی قیادت کر رہی ہیں، اب تک وزیر اعلیٰ کیجریوال ایسے پروگراموں کے سربراہ ہوا کرتے تھے۔ جیل جانے کے بعد سنیتا اس خلا کو پر کرنے کے لئے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ سنیتا کیجریوال کے روڈ شو سے پہلے دہلی کے وزیر گوپال رائے نے کہا کہ یہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ہم روڈ شو کے ذریعے دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے۔ اتوار کو مغربی دہلی میں عوام سے کجریوال کے لئے حمایت حاصل کریں گے۔ دہلی کے علاوہ وہ پنجاب، گجرات اور ہریانہ میں بھی آپ امیدواروں کے لئے مہم چلائیں گی۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد دہلی میں بی جے پی کے لئے الگ ہی ماحول بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش