0
Saturday 27 Apr 2024 19:50

خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر

خیبر پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشیں مسلسل جاری ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ملاکنڈ اور دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نہروں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بھی ساتھ ساتھ بلند ہو رہی ہے۔

دریں اثنا بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش