0
Saturday 27 Apr 2024 22:31

کراچی، ڈکیتیوں سے تنگ عوام نے ڈاکوؤں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

کراچی، ڈکیتیوں سے تنگ عوام نے ڈاکوؤں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں عوام نے ڈاکوؤں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شہری نے جلائے جانے والے ڈاکوؤں کو بچا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیق نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش