0
Thursday 28 Mar 2024 19:51

صیہونی رژیم استقامتی فرنٹ کو شکست نہیں دے سکتی، رہبر معظم انقلاب

صیہونی رژیم استقامتی فرنٹ کو شکست نہیں دے سکتی، رہبر معظم انقلاب
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت "آیت‌ الله سید علی خامنه‌ ای" سے فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد النَّخالة" اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران رہبر انقلاب نے مقاومتی فورسز اور غزہ کی عوام کو کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے اِن چھ مہینوں میں صیہونی رژیم کی ناکامیاں اور غزہ و فلسطین کے عوام کی پائیداری ایک الہی واقعہ ہے۔ انقلاب اسلامی کے سربراہ نے صیہونی انسانی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی تمام جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیاروں کے ساتھ نہتے فلسطینی بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے جو اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یہ غاصب رژیم مجاہدین کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی، جو کہ صیہونیوں کی شکست کے مترادف ہے۔ آیت‌ الله سید علی خامنه‌ ای نے جہاد اسلامی کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الله کے فضل و کرم سے غزہ کی عوام کو فتح نصیب ہو گی۔

اس موقع پر زیاد النخالہ نے مسئلہ فلسطین پر ایران کی ہر محاذ پر حمایت کو سراہا۔ انہوں نے آزادی قدس کے لئے جنرل قاسم سلیمانی شہید کی کاوشوں کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ بھی غزہ میں ہو رہا ہے وہ در حقیقت واقعہ کربلا کو دہرایا جا رہا ہے۔ تمام سازشوں اور سختیوں کے باوجود غزہ کی عوام استقامت کاروں کے ہمراہ کھڑی ہے۔ غزہ کے لوگوں کی بے مثال ثابت قدمی نے امریکہ، صیہونی رژیم اور ان کے حامیوں کو مقاومت کے سامنے شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے مقاومتی دھڑوں بالخصوص حماس و جہاد اسلامی کے مابین مکمل ہم آہنگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزه کی عوام اور مقاومتی فورسز پائیداری کی وجہ سے فتح سے ہمکنار ہونے کے لئے مصمم ہیں۔ الله کے لطف و کرم سے حتمی فتح دور نہیں بلکہ جلد ہی حاصل ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1125478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش