0
Saturday 27 Apr 2024 18:20

وہ دن دور نہیں جب کراچی کے عوام تھانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں گے، علی خورشیدی

وہ دن دور نہیں جب کراچی کے عوام تھانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں گے، علی خورشیدی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکار کراچی لائے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، وہ دن دور نہیں جب عوام تھانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جن پر کچے میں ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے کا الزام تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر کراچی کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، وہ دن دور نہیں جب عوام تھانوں کا گھیراؤ کرنے لگیں گے۔ انہوں کہا کہ آئی جی سندھ سے کہا ہے کہ اگر کراچی میں پولیس کی کوئی آسامی خالی ہو تو اسے کراچی ہی سے پر کیا جائے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ کل کی رپورٹ ہے کہ 79 پولیس اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے، ان کا ٹرانسفر کراچی کیا گیا، آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آرڈر واپس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1131525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش