0
Friday 29 Mar 2024 18:50
ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی چیئرمین جیل میں ہیں

سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان نے پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک التوا پر چیف وہیپ عامر ڈوگر سمیت 90 سے زائد اراکین نے دستخط کئے۔

تحریک التوا کے متن کے مطابق ججز خط کے مندرجات کے حوالے سے قوم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ایوان میں اس معاملے کو زیربحث لایا جائے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت ججز کی آزادی قائم رکھنے میں ناکام رہی۔ ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی چیئرمین جیل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش