0
Friday 29 Mar 2024 19:11

پشاور، 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل، مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم

پشاور، 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل، مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی عدالت نے 1992ء میں جرگے میں فائرنگ کرکے نو افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 9 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ اسلام ٹائمز کے مطابق جرگے میں نو افراد کے قتل کیس میں گرفتار مجرم جمشید کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بخت عالم کے روبرو سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم جمشید نے 32 سال قبل 1992ء میں جرگے کے دوران فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ مجرم کافی عرصہ روپوش رہا، 2018ء میں پولیس نے اسے حراست میں لیا، پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے مجرم کے خلاف ٹرائل شروع کیا۔

آج عدالتی ٹرائل کے دوران مجرم کا جرم ثابت ہوا جس پر عدالت نے مجرم کو نو بار عمر قید اور 27 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے میں نامزد جمشید کو مفرور قرار دیا تھا اور اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1125661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش