0
Sunday 21 Apr 2024 20:08

پاک ایران مضبوط تعلقات اُمت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

پاک ایران مضبوط تعلقات اُمت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات اُمت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، ایران نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے عالمی سطح پر جو دفاعی اور سیاسی قوت حاصل کی ہے، ہماری دعا ہے کہ باقی مسلم ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے، پاکستان توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے، اسے بھی حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان خیر سگالی کا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران مضبوط ہو جائیں تو امت مسلمہ کا توانا اور مضبوط بازو ہوں گے۔ انہوں نے کہا حال ہی میں سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے وعدے اور معاہدے خوش آئند ہیں۔ سعودی عرب کے بعد ایران کے صدر کا دورہ ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اس سے دونوں ممالک مضبوط ہوں گے اور پاکستان کے معاشی مسائل بھی حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش