0
Sunday 21 Apr 2024 17:13

کراچی میں غیرملکیوں کی وین پر خودکش حملے کے 3 مقدمات درج

کراچی میں غیرملکیوں کی وین پر خودکش حملے کے 3 مقدمات درج


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیرملکیوں کی وین پر خودکش حملہ کرنے سے متعلق 3 مقدمات کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلئے گئے۔ مقدمات ایس ایچ او شرافی گوٹھ ارشد اعوان کی مدعیت میں درج کئے گئے، جن میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے، انسداد دہشتگردی، املاک کو نقصان پہنچانے اور ایکسپلوزیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمات میں ہلاک دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں و ماسٹر مائنڈز کو نامزد کیا گیا۔ پہلا مقدمہ خودکش حملے کا، دوسرا دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کا اور تیسرا دھماکا خیز مواد و گرنیڈز کا درج کیا گیا۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر استعمال تین گاڑیوں اور ایک سوزوکی پک اپ اور ایک موٹر سائیکل کو دھماکے سے نقصان پہنچا۔ موقع سے ہلاک دہشتگردوں کی موٹر سائیکل پولیس نے قبضے میں لی۔ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت سہیل احمد کے نام سے کی گئی، جس کے بیگ سے 4 ہینڈ گرنیڈ، ایک آر پی جی، 3 رائفل گرنیڈ، ایک ایس ایم جی رائفل گرنیڈ اور متعدد گرنیڈز برآمد ہوئے۔ ایک دہشتگرد کے کندھے پر پہنے ہوئے بیگ سے 4 ایس ایم جی اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1130169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش