0
Sunday 21 Apr 2024 17:23

ریلی نکالنے کراچی آئے ہیں، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، شیر افضل مروت

ریلی نکالنے کراچی آئے ہیں، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، شیر افضل مروت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ریلی نکالنے آئے ہیں، عوام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم بھاگنے والے نہیں، کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، کوشش ہوگی کہ کراچی کی تمام قیادت عوام کو نظر آئے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ آج کراچی ڈویژن کی دعوت پر کراچی پہنچا ہوں، کراچی پولیس نے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی سے اس طرح کی کوئی امید نہیں، پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ سندھ میں بے امنی کے خلاف کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں دو سال سے جلسوں کی اجازت نہیں ہے، اے این پی سے ہماری بات چیت کا آغاز نہیں ہوا، قصور میں سارے راستے بند تھے، پھر بھی ریلی نکلی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش