0
Sunday 21 Apr 2024 20:00

ابھی تک غزہ جنگ کے اہداف حاصل نہیں ہو سکے، بنی گینٹز

ابھی تک غزہ جنگ کے اہداف حاصل نہیں ہو سکے، بنی گینٹز
اسلام ٹائمز۔ صیہونی جنگی کابینہ کے رکن "بنی گینٹز" نے اسرائیلی پارلیمنٹ "کنسٹ" میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہمیں ابھی تک غزہ میں اپنے اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے غزہ پر زمینی کارروائی کے آغاز سے قبل اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ وہ حماس کو ختم کر دیں گے اور اس کے بعد مقاومتی فورسز کی قید سے صیہونی قیدیوں کو نجات دلائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے دعوے کے برعکس اسرائیلی فوج کے ایک بڑے حصے کو جنگی علاقے سے پسپا ہونے کے بعد نکلنا پڑا۔ بنی گینٹز نے کہا کہ ہماری فوج کو غزہ میں سنگین چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم جنگی اہداف کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مزید سیاسی، اقتصادی اور فوجی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ غزہ میں حماس کی جگہ ایک نئی حکومت قائم کریں۔ یہ اقدام دوسری فیصلہ کن ذمے داریوں کی طرح ہے جس کے ذریعے جنگی اہداف حاصل ہو سکیں گے، قیدی آزاد ہوں گے اور حماس کی عسکری و حکومتی طاقت کم ہو گی۔

بنی گینٹز نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پالیسیز اور جنگ کے بعد غزہ کے کنٹرول کے لئے امریکی سربراہی میں علاقائی عسکری اتحاد کی تشکیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے صیہونی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" کے بارے میں کہا کہ وہ وزراء جو ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالیں کابینہ میں اُن کی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے صیہونی کابینہ میں اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اختلاف ہمارے سیاسی و سکیورٹی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ حزب الله کے بارے میں بنی گینٹز نے کہا کہ شمالی علاقہ ایسا جنگ کا میدان ہے جو بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے والا ہے۔ اس اسرائیلی سیاست دان نے مقاومتی فورسز کے حملوں کے خوف سے اپنے گھروں سے بھاگنے والے صہیونیوں سے وعدہ کیا کہ ہم تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے تمہیں تمہارے گھروں کو لوٹا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1130185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش