0
Sunday 21 Apr 2024 22:20

پی ٹی آئی مقبول جماعت ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، داود شاہ کاکڑ

پی ٹی آئی مقبول جماعت ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، داود شاہ کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام جن ججز سے انصاف مانگ رہے ہیں، وہ ججز خود انصاف مانگ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے۔ جسے 9 مئی کے بعد دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ جسے 9 مئی کے بعد دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن عوام بانی پی ٹی آئی سے اس حد تک محبت کرتے ہیں کہ وہ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ داؤد شاہ کاکڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لندن پلان میں جو جو شامل تھے آج ایوانوں میں وہ لوگ پہنچ گئے ہیں۔ آج جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو لندن پلان میں تھے۔ آج ملک میں یہ عالم ہے کہ ججز خود انصاف مانگ رہے ہیں۔ عوام ججز سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ججز کس سے انصاف مانگ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش