0
Sunday 21 Apr 2024 22:45
پوری قوم ہمسایہ برادر ملک کے صدر کو خوش آمدید کہتی ہے

ایرانی صدر نے جس طرح اقوام متحدہ سمیت عالم فورمز پر قرآن اور اسلام کا دفاع کیا ہے وہ بے مثال ہے، انجینئر سخاوت علی 

ایرانی صدر نے جس طرح اقوام متحدہ سمیت عالم فورمز پر قرآن اور اسلام کا دفاع کیا ہے وہ بے مثال ہے، انجینئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید اور سود مند ثابت ہوگا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جس طرح اقوام متحدہ سمیت عالم فورمز پر قرآن مجید اور اسلام کا دفاع کیا ہے وہ بے مثال ہے، پاک ایران دوستی ایک لازوال تاریخ کی حامل ہے، ماضی میں تکفیری عناصر نے اپنی شرانگیزی کے ذریعے اسے نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں لیکن دونوں ممالک کی عوام نے اسے ناکام بنا دیا، پاک ایران گیس پائپ لائن اور دیگر اقتصادی معاہدے اس دورے کے اہم ترین موضوع ہوں گے، پوری قوم ہمسایہ برادر ملک کے صدر کو خوش آمدید کہتی ہے، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ، ویزہ سمیت، سیاحت اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی دباو کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے نہایت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش