0
Wednesday 24 Apr 2024 07:33

جاوید لطیف کو نواز شریف کی حمایت حاصل نہیں، رانا تنویر حسین

جاوید لطیف کو نواز شریف کی حمایت حاصل نہیں، رانا تنویر حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے الیکشن میں شیخو پورہ میں 5 نشستیں منیج کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے۔ یاد رہے کہ میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن میں شیخوپورہ کی 5 نشستوں کو منیج کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ اس سے قبل رانا ثنا اللہ بھی نجی ٹی وی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے پاس اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔ رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کے ارادے سے متعلق بیان کو بھی غلط قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1130695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش