0
Wednesday 24 Apr 2024 19:10

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا ہے، راہل گاندھی

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی رقم سے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی، 16 کروڑ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دے کر ان کے خاندانوں کی زندگیاں بدلی جا سکتی تھیں اور 10 کروڑ کسان خاندانوں کے قرضے معاف کر کے بے شمار خودکشیوں کو روکا جا سکتا تھا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس رقم سے پورے ملک کو 20 سال کے لئے صرف 400 روپے میں گیس سلنڈر دیا جا سکتا تھا اور تین سال تک ہندوستانی فوج کے پورے اخراجات برداشت کیے جا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے قبائلی اور پسماندہ سماج ہر نوجوان کی گریجویشن تک کی تعلیم مفت ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسہ ’ہندوستانیوں‘ کے درد کی دوا بن سکتا تھا، اسے ’اڈانیوں‘ کی ہوا بنانے میں خرچ کردیا گیا، اس جرم کے لئے ملک نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کانگریس کی حکومت حالات بدلے گی، اب کانگریس ہر ہندوستانی کی ترقی کے لئے حکومت چلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1130837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش