0
Sunday 5 May 2024 20:11

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی گیارویں جماعت کے نصاب سے اسلامیات کے ہٹائے جانے کا معاملہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی گیارویں جماعت کے نصاب سے اسلامیات کے ہٹائے جانے کا معاملہ
اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گیارویں جماعت کے داخلہ جاتی امتحان کے نصاب انڈو اسلامک سے اسلامک حصہ کو حذف کئے جانے کا معاملہ اب بیرون ممالک تک پہنچ گیا ہے، جس پر علیگ برادری سخت تشویش کا اظہار کررہی ہے۔ The Aligarh Renaissance کے بانی معروف علیگ اصفر علی خان نے بیرون ملک سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کو اس حوالے سے ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی یہ حرکت ہمارے اقلیتی کردار کے لڑائی کو بھی کمزور کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش