0
Monday 24 Sep 2012 23:54

امریکہ گستاخانہ فلم پر پابندی لگائے اور ملعون فلمساز کو کیفر کردار تک پہنچائے، جماعت اہلسنت

امریکہ گستاخانہ فلم پر پابندی لگائے اور ملعون فلمساز کو کیفر کردار تک پہنچائے، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے چیف آرگنائز صاحبزادہ الحاج پیر خالد سلطان القادری اور مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید ریاض حسین شاہ نے بلوچستان کے ضلع سبی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی پادری ٹیری جونز اور ملعون فلمساز کی گستاخانہ فلم کو مسلمانوں سے امریکہ کی نفرت کا گھنائونا اور شرمناک ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے رہبر عالم، ہادی برحق پیغمبر اسلام (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کرکے اپنی تباہی و بربادی کو دعوت دی ہے۔ امریکہ کے اس مکروہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اگر امن و سلامتی اور آشتی سے رہنا چاہتا ہے تو اس کو  توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں اور گستاخانہ فلم بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ورنہ اس کا خواب ہمشہ خواب ہی رہے گا کہ امریکہ اور اس کی عوام امن و چین کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم بنا کر امریکہ نے دیکھ لیا کہ مسلمانان عالم اس سے اور اس کی پالیسیوں سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ مسلمان ہر ظلم زیادتی، ناانصافی اور دہرے میعار کو برداشت کرسکتا ہے مگر یہ کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرے گا کہ کوئی ابلیس کا چیلہ یا انسانی و اخلاقی اور مذہبی اصولوں سے نابلد امریکہ کا کوئی شہری اس کے نبی (ص) کے بارے میں نازیبا کلمات کہے، یا ہادی اکبر (ص) کی شان مین میں گستاخی کا ارتکاب کرے۔
خبر کا کوڈ : 198320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش