0
Sunday 24 Feb 2013 17:30

سانحہ کوہستان کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہ کرنا قابل تشویش ہے، علامہ شیخ مرزا علی

سانحہ کوہستان کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہ کرنا قابل تشویش ہے، علامہ شیخ مرزا علی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوہستان کو ایک سال ہونے کو ہے اور اب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا جو کہ قابل تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن علامہ شیخ مرزا علی نے دنیور جامع مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی بالخصوص شیعہ نسل کشی استحکام پاکستان کےخلاف سازش ہے، سانحہ کوہستان میں بے گناہ مسافروں کو بےدردی کیساتھ شہید کیا گیا مگر اُن شہدا کے قاتل آج بھی آزاد ہیں، سانحہ کوہستان سمیت سانحہ چلاس، سانحہ لولوسر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، حکومت جلد از جلد سانحہ کوہستان سمیت دیگر سانحات کے قاتلوں اور اُن کے سرپرستوں کو گرفتار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ایک ماہ کے اندر دو بڑے سانحات رونما ہوئے مگر حکومت اور ریاستی ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے ہیں، کوئٹہ میں ہونے والے سانحات حکومت اور ریاستی اداروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے، کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جائے اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر ملت جعفریہ نے اپنے محبوب قائد کے حکم پر جس وحدت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 242254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش