0
Thursday 24 Apr 2014 14:59

میڈیا گروپس کی حالیہ مہم سے اسرائیلی و بھارتی ایجنسیوں کے مقاصد پورے ہو رہے ہیں، بحراللہ

میڈیا گروپس کی حالیہ مہم سے اسرائیلی و بھارتی ایجنسیوں کے مقاصد پورے ہو رہے ہیں، بحراللہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو درست سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ عدلیہ کی بحالی میں میڈیا اور حامد میر نے مثالی کردار ادا کیا تھا اور اب آمریت کے خلاف بھی صحافی برادری کردار ادا کر رہی ہے۔ لیکن میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی میں دو روزہ تربیت گاہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بحر اللہ خان نے مزید کہا کہ اس وقت میڈیا خصوصاًبعض چینلز کے رویے سے ملک کے حساس اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ میڈیا گروپس کی حالیہ مہم سے اسرائیل اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے مقاصد پورے ہورہے ہیں۔ اجلاس میں حامد میر پر حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حامد میر پر حملے کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ مجرموں کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 375752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش