1
0
Thursday 8 May 2014 22:52

علماء کی ذمہ داری اور مقام کا تعین جہلا کرنے لگے ہیں، آغا مظاہر حسین

علماء کی ذمہ داری اور مقام کا تعین جہلا کرنے لگے ہیں، آغا مظاہر حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت  بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ  آغا مظاہر حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک مرحلہ ہے کہ علماء کی ذمہ داری اور مقام کا تعین جہلا کرنے لگے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اسلام اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بقول حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کے "جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی" کوئی دین کو سیاست سے جدا سمجھتا ہے تو وہ مفکر پاکستان اور حکیم الامت کی فکر کے مخالف صف میں  ہے۔ انہوں  نے کہا کہ علماء مفاد کی سیاست سے بالاتر ہیں۔ ہم میکیاولی اور غربی سیاست سے بیزار ہیں،  جس نے عالم انسانیت کو فقر و جہالت کے قہر مذلت تک پہنچا دیا۔ ہم اسلامی اور دینی سیاست کو دیانت اور دیانت کو عین سیاست اور عبادت سمجھتے ہیں۔ البتہ جس مفاد پرست سیاست کے پیروکار آج دینی سیاست اور علماء سے  برسرپیکار ہیں، وہ سیاست کی الف با سے بھی ناواقف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 380604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

yeh wahi yazidi soch ke hamil log hain allamah sahab.../p;
ہماری پیشکش