0
Tuesday 15 Jul 2014 17:07

مصر بھی فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں اسرائیل کیساتھ شریک

مصر بھی فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں اسرائیل کیساتھ شریک
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ظلم کا شکار غزہ کا دنیا سے واحد رابطہ ہمسایہ ملک مصر کے ذریعے ہوتا ہے اور جب بھی غزہ پر اسرائیلی قیامت برپا ہوتی ہے، مصر اپنی سرحد بند کر کے غزہ کے لوگوں کا اپنے ملک میں داخلہ بند کر دیتا ہے اور ان کیلئے امدادی کارروائیوں کو بھی ناممکن بنا دیتا ہے۔ اس دفعہ بھی یہی ہوا ہے اور ایک طرف تو اسرائیلی میزائل اور بم غزہ کو خون میں نہلا رہے ہیں اور دوسری طرف مصر کی طرف ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کے لئے اس ملک نے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں۔ غزہ کی وزارت داخلہ کے نمائندہ ایاد البوزم کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے امریکہ کو اطلاع کردی ہے کہ وہ غزہ کے ساتھ رفاہ کراسنگ کو بند کر رہا ہے۔ نمائندہ نے اس بات کو انتہائی افسوسناک قرار دیا کہ سینکڑوں مہاجرین جن میں بچے عورتیں اور زخمی شامل ہیں، بسوں پر سوار ہو کر مصر میں داخل ہونے کے لئے روانہ ہوئے لیکن مصر نے ان کے لئے اپنے دروازے بند کردیئے اور یہ مجبور و مظلوم لوگ سرحد پر بے یارو مدد گار پڑے ہیں۔ فلسطینی حکام نے مصر کے اس اقدام کو غزہ کے مظلوم عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 399593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش