0
Saturday 19 Jul 2014 01:32
مغربی دنیا کیساتھ اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کشی" کر رہا ہے، رجب طیب اردگان

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کشی" کر رہا ہے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ وزیراعظم رجب طیب اردگان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں منظم نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، مغربی دنیا کیساتھ اسلامی ممالک کی خاموشی بھی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رمضان میں اسرائیل کی طرف سے حملے کیے جاتے ہیں۔ اسرائیلی مظالم کیخلاف تمام مسلم ممالک کو ملکر آواز اٹھانی چاہیے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ترک وزیراعظم  رجب طیب اردگا ن نے  کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کشی" کر رہا ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی "منظم نسل کْشی" کر رہا ہے۔  ہم یہ منظم نسل کْشی ہر رمضان میں دیکھ رہے ہیں۔ مغربی دنیا اس پر خاموش ہے اور اسلامی دنیا بھی ایسا ہی کر رہی ہے، کیونکہ جن کی جانیں گئی ہیں، وہ فلسطینی ہیں اور آپ ان کی آواز نہیں سن سکتے۔
خبر کا کوڈ : 400345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش