0
Saturday 13 Sep 2014 11:32

خیبر ایجنسی، خاصہ دار فورس کا اہلکار اور اس کی اہلیہ قتل

خیبر ایجنسی، خاصہ دار فورس کا اہلکار اور اس کی اہلیہ قتل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے میں خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے خاصہ دار فورس کے ایک اہلکار کو اس کی اہلیہ کے ساتھ قتل کردیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باڑہ کے علاقے شالوبار قمبرآباد میں قبائلی پولیس کا یہ اہلکار اپنے گھر سے باہر نکل رہا تھا کہ وہیں اس کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک اس حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی تھی۔ لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 409482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش