0
Tuesday 30 Sep 2014 12:39

پاکستان عوامی تحریک نے ممکنہ غیر آئنی اقدام کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے 14 سوال رکھ دیئے

پاکستان عوامی تحریک نے ممکنہ غیر آئنی اقدام کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے 14 سوال رکھ دیئے
اسلام ٹائمز۔ عدالت عظمٰی میں اٹھائے گئے چودہ سوالوں میں کہا گیا ہے کہ کیا حکومت عوام کو بنیادی حق دینے میں ناکام نہیں ہوگئی،  کیا ملک میں گڈ گورننس کی کمی نہیں، کیا بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر عدالتی حکم  کی خلاف وزری نہیں کی گئی اور عوام کا استحصال نہیں کیا جا رہا۔ عدالت میں اٹھائے گئے سوالات میں کہا گیا ہے کہ  کیا ملکی اثاثے لوٹے نہیں جا رہے، کیا عوام کو معاشی انصاف فراہم کیا جا رہا ہے، کیا منتخب عوامی نمائندوں کا کام قانون سازی ہوتا ہے یا ترقیاتی کام کرانا۔ عدالت میں یہ بھی سوال کیا گیا ہے کہ کیا عوامی اثاثے نجکاری کے نام پر لوٹے نہیں جا رہے، کیا قومی اداروں کے سربراہوں کی تقرری نہ کرکے عدالتی حکم کیخلاف ورزی نہیں کی جا رہی، کیا جمہوریت کے نام پر عوام سے کِئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ سے پاکستان عوامی تحریک نے یہ بھی سوال کیا ہے کہ کیا قومی اداروں میں احتساب کا نظام موجود ہے، اور کیا عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 412440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش