0
Monday 6 Oct 2014 14:30
اگلی عید نئے پاکستان میں ہوگی

مقصد کے حصول تک ہمارا دھرنا اور تحریک جاری رہے گی، عمران خان

مقصد کے حصول تک ہمارا دھرنا اور تحریک جاری رہے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ دھرنے میں عید منا کر پورے پاکستان کو ایک پیغام دیا ہے، جب تک مقصد حاصل نہیں کرلیتے، ہماری جدوجہد جاری رہیگی، دھرنا جاری رہے گا اور مزید بڑھتا رہے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا جاری رہے گا اور مزید بڑھتا رہے گا، میڈیا نے ہمارا پیغام ملک بھر میں پھیلایا، شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ عید نئے پاکستان میں منائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کو عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آئی ڈی پیز جلد اپنے علاقوں کو واپس جائیں گے، آئی ڈی پیز کیلئے بیس کروڑ روپے جمع کئے ہیں، سیلاب متاثرین کی بھی بھرپور مدد کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ڈی پیز نے دہشتگردی کے خلاف اپنا گھربار چھوڑا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 413363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش