0
Sunday 19 Oct 2014 07:42
شہادت کو گلے لگا لینگے لیکن باطل کے ڈر سے میدان نہیں چھوڑیں گے

نواز حکومت کو پاکستان کی بجائے امریکی، اسرائیلی اور سعودی مفادات عزیز ہیں، علامہ امین شہیدی

اہلسنت کے شہداء بھی ہمارے شہداء ہیں، ہم تمام دکھ درد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں
نواز حکومت کو پاکستان کی بجائے امریکی، اسرائیلی اور سعودی مفادات عزیز ہیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ الٰہی اہداف کے تحت شہداء نے آگاہانہ طور پر اپنا پاکیزہ لہو راہ خدا میں دیکر ہمیں سر اٹھا کر جینے اور شعوری زندگی کے انتخاب کا موقع دیا ہے، طالبان، القاعدہ و داعش کے ذریعے امریکا، اسرائیل، سعودی عرب نے فرقہ واریت پھیلا کر عالم اسلام میں سنی شیعہ وحدت کو نقصان پہنچانے کی ناپاک کوشش کیں، عالمی استعمار امریکا و اسرائیل اور انکے نمک خوار سعودی عرب کے سینے میں خنجر کی مانند ماہ محرم، صفر اور ربیع الاول آنے والے ہیں، لہٰذا اہلسنت و اہل تشیع کو پہلے سے زیادہ بیدار رہنے کی ضرورت ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں عروج پر ہیں، شام اور عراق سے تکفیری دہشتگردوں کا ایک بڑا ٹولہ واپس پاکستان بھیجا جا چکا ہے تک کہ محرم، صفر اور ربیع الاول کے مبارک مہینوں کو خراب کیا جاسکے، خاص طور پر مکتب تشیع کے جوانوں کو منظم اور جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی ترتیب دینی ہوگی، تاکہ اہل تشیع کے ساتھ اپنے اہلسنت برادران کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے اور شیعہ سنی اتحاد و وحدت کی فضاء کو بھی نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہر گلی کوچے میں نوجوان باطل کے سامنے ڈٹا ہوا ہے، شہادت کو گلے لگا لیں گے لیکن باطل کے ڈر سے میدان نہیں چھوڑیں گے، تعلیماتِ محمد و آل محمد پر عمل پیرا شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے اسلام زندہ ہے، ضروری ہے کہ ہر ہر گھر اور معاشرے کو شہید پرور بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب نے داعش کو پیدا کیا، پروان چڑھایا، اور اب انکی سرکوبی کے بہانے خطے میں صہیونیت مخالف حقیقی اسلامی مزاحمتی تحریکوں اور اسلامی بیداری کی لہر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی سعودی برانڈ اسلام کے پروردہ تکفیری دہشتگرد عناصر کے ذریعے عزاداری و میلاد منانے والے محب وطن سنی شیعہ مسلمانوں کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی تمام تر دہشتگردی میں تکفیری ٹولہ ملوث ہے، جس نے اہلسنت کا نام چرایا لیکن خراج تحسین کے مستحق ہیں ہمارے اہلسنت علمائے کرام اور عوام جنہوں نے تکفیری دہشتگرد ٹولے کو اہلسنت سے خارج قرار دیکر تکفیریت پھیلانے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حسینیت اور رسالت کو کوئی مائی کا لعل جدا نہیں کرسکتا، اہلسنت و اہل تشیع مسلمان ان دہشتگرد تکفیری سازشی عناصر کے ہاتھ کاٹ دینگے، جس طرح ہم مکتب تشیع کی حفاظت کیلئے میدان میں حاضر ہیں اسی طرح ہم اپنے اہلسنت برادران کی حفاظت کیلئے بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ نواز شریف کرپشن کا امام بنا ہوا ہے، اسی "گو نواز گو" کے نعرے زبان دز عام ہوچکے ہیں، ورنہ نواز شریف سے کسی کو بھی کوئی ذاتی عداوت نہیں ہے، نواز حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کو تقویت ملی ہے اور محب وطن مکتب تشیع کو امن پسندی کے نتیجے میں کمزور کیا گیا ہے، نواز شریف اور اس کی لیگی حکومت نے اپنی تمام تر پالیسیاں امریکا، اسرائیل اور خصوصاً سعودی عرب کے مفادات کو سامنے رکھ کر ترتیب دیں، نہ کہ پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر، کیونکہ نواز حکومت کو پاکستان کے نہیں بلکہ امریکی، اسرائیلی و سعودی مفادات عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ اتحاد و وحدت کے چراغ کو ہم نے سورج بنانا ہے، اس اتحاد کے پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہے، اہلسنت کے شہداء بھی ہمارے شہداء ہیں، ہم انکے تمام دکھ درد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب تکفیری دہشتگرد عناصر مزید تنہائی کا شکار ہو کر نابود ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 415321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش