0
Tuesday 22 May 2018 17:59

الیکشن 2018ء، پیپلز پارٹی کا کراچی میں فنکاروں کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

الیکشن 2018ء، پیپلز پارٹی کا کراچی میں فنکاروں کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے انتخابات 2018ء کے موقع پر کراچی میں اپنی کامیابی یقینی بنانے کیلئے فنکاروں کو بھی سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکار قیصر نظامانی، ایوب کھوسو، ساجد حسن اور گل رعنا پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔ قیصر نظامانی اور ساجد حسن ڈیفنس، کلفٹن کے علاقوں سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ایوب کھوسو کو گلشن اقبال سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گل رعنا خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار ہونگی۔ پیپلز پارٹی نے فنکاروں کو الیکشن مہم کیلئے گرین سگنل دے دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 726651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش