0
Wednesday 18 Jul 2018 17:29

بی جے پی کشمیر میں آئندہ حکومت بنانے کیلئے پرعزم ہے، پریا سیٹھی

بی جے پی کشمیر میں آئندہ حکومت بنانے کیلئے پرعزم ہے، پریا سیٹھی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کی نومنتخب ترجمان پریا سیٹھی نے کہا کہ جموں کے لوگوں کو اپنی شناخت اور وقار کو بچانے کے لئے بھاجپا کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگلے اسمبلی انتخابات میں چوالیس سیٹوں کا ہدف حاصل کرکے اپنے بل پر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں اور لداخ کے مفادات کی خاطر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے حمایت واپس لی ہے۔ پریا سیٹھی نے ان باتوں کا اظہار جموں میں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر پارٹی ترجمان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ’’اگلے اسمبلی انتخابات میں ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرسکیں۔ جموں کے لوگوں کو اپنی شناخت اور وقار کو بچانے کے لئے بھاجپا کا ساتھ دینا چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید تین سال تک حکومت میں رہ سکتے تھے لیکن ہم نے جموں اور لداخ کے مفادات کی خاطر پی ڈی پی سے حمایت واپس لی۔ ان کا کہنا تھا ’’جب جموں اور لداخ کو نظر انداز کیا جانا شروع ہوا تو مخلوط حکومت سے باہر آنے کی کوششیں شروع ہوئیں اور یہ فیصلہ درست تھا‘‘۔
خبر کا کوڈ : 738647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش