0
Thursday 28 Mar 2024 09:45

مولانا محمد یوسف شاہ کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار ناقابل فراموش ہے، عامر عبدالغفار لون

مولانا محمد یوسف شاہ کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار ناقابل فراموش ہے، عامر عبدالغفار لون
اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے سابق صدر آزاد کشمیر، ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما مادر ملت و مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کو ان کی 56 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ میر واعظ کشمیر نے قرآن مجید کا کشمیری زبان میں ترجمہ اور تفسیر کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ا نھوں نے کہا کہ کہ میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار ناقابل فراموش ہے، میرواعظ کشمیر ایک عظیم دینی اور سیاسی شخصیت تھے۔ جموں و کشمیر کی تاریخ کے ایک نازک دور میں انہوں نے جس تدبر اور ثابت قدمی سے ریاست کے مسلمانوں کی راہنمائی کی وہ تاریخ میں زندہ رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ کہ میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ اور ان کے خاندان نے کشمیری عوام کو دین اسلام سے وابستہ رکھنے اور انہیں آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرنے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ کشمیری عوام کے سچے بہی خواہاں تھے۔ جنہوں نے ایک طرف انہیں اسلامی تعلیمات سے نوازنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو دوسری طرف انہیں اتحاد اور یگانگت کا درس دیا۔ ان کی نگاہ دوربین نے دیکھ لیا تھا کہ مسلمانوں میں جس چیز کی کمی ہے وہ اتحاد اور اتفاق ہے جس کے بغیر کوئی بھی قوم اپنے قومی مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔
خبر کا کوڈ : 1125355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش