0
Saturday 27 Apr 2024 11:10

مودی سرکار کے مظالم امن عالم کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، فیصل ممتاز

مودی سرکار کے مظالم امن عالم کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، فیصل ممتاز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک بار پھر ڈمی انتخابات کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی سمیت جمہوری روایات کا جنازہ نکالنے کا پلان آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ مودی سرکار مسلمانوں کی عصمتوں، جان و مال کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہی ہے۔ بارود کے سائے میں بندوق کی نالی تلے انتخابات کا انعقاد عالمی دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ مودی سرکار کے مظالم امن عالم کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ غیور کشمیریوں کی زبان بندی کے لیے مودی سرکار نے گزشتہ ایک دہائی سے غیر قانونی ظالمانہ لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے ہیں، ان کی زبان بندی کرنے کے لیے ایک بار پھر اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے مسلمانوں کی اراضیات پر قبضہ، ان پر بلاجواز مقدمات قائم کر کے مقبوضۃ کشمیر کے کشمیری مسلمانوں کو زیر بار کیا جا رہا ہے۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ سیاسی، سماجی سطح پر آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش