0
Saturday 27 Apr 2024 08:45

ادارہ سیاسیات کے سربراہ محمد ثقلین واحدی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

ادارہ سیاسیات کے سربراہ محمد ثقلین واحدی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ادارہ سیاسیات کے سربراہ محمد ثقلین واحدی کی اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال اور میڈیا کے کردار پر مفصل بات چیت ہوئی۔ ادارہ سیاسیات کے سربراہ نے قائد محترم کو ادارے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی، جس پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ان کے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے اس کٹھن دور میں میڈیا ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے متعلق بھی گفتگو ہوئی، جس پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورے سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور باہمی روابط کو فروغ ملے گا۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے قومی، سیاسی و اجتماعی مسائل پر مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے اہم امور کی طرف راہنمائی کی۔
خبر کا کوڈ : 1131437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش