0
Thursday 28 Mar 2024 22:42

لبنان کیجانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹباری

لبنان کیجانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر راکٹباری
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمت کی جانب سے آج مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر ایک مرتبہ پھر راکٹباری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے عبرانی زبان کے صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے مغربی گلیلی کی جانب کم از کم 20 راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس کے باعث ہوائی دفاع کا مہنگا اسرائیلی سسٹم فعال ہونے کے ساتھ ساتھ خطرے کے سائرن بھی بج اٹھے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر واقع شلومی اور حانیتا نامى علاقوں پر بھی راکٹ داغے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش