اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمت کی جانب سے آج مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر ایک مرتبہ پھر راکٹباری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے عبرانی زبان کے صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے مغربی گلیلی کی جانب کم از کم 20 راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس کے باعث ہوائی دفاع کا مہنگا اسرائیلی سسٹم فعال ہونے کے ساتھ ساتھ خطرے کے سائرن بھی بج اٹھے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر واقع شلومی اور حانیتا نامى علاقوں پر بھی راکٹ داغے گئے ہیں۔