0
Sunday 21 Apr 2024 16:28

سرحدی علاقے میں دو پاکستانی کسٹم اہلکار مارے گئے

سرحدی علاقے میں دو پاکستانی کسٹم اہلکار مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ ایسے میں جب پاکستان اور طالبان حکام کے درمیان تناؤ جاری ہے، دونوں ممالک کے سرحدی صوبے میں کسٹم اہلکاروں پر ایک جان لیوا حملے کی اطلاع ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق افغانستان کے ساتھ اس ملک کے سرحدی صوبے میں پانچ پاکستانی کسٹم افسران کی ہلاکت کے تین دن سے بھی کم عرصے کے بعد، آج نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو پاکستانی کسٹم افسران کی جانیں گئیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے سینیئر پولیس اہلکاروں میں سے ایک محمد عدنان نے اعلان کیا کہ کسٹم افسران اپنا کام کر رہے تھے، جب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

حالیہ برسوں میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کی خرابی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی فورسز پر ہونے والے بعض حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان حملوں میں اضافہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات میں تناؤ کا باعث بنا ہے۔ پاکستان نے اعلان کیا کہ "عسکریت پسند" افغان سرزمین کو حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم طالبان نے پاکستان پر حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے مسائل اسلام آباد کا اندرونی مسئلہ ہے۔ کسی گروپ نے ان دو حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش