0
Monday 22 Apr 2024 21:32

سندھ میں تیل و گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت

سندھ میں تیل و گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ملک میں تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ہوئی ہے۔ تیل و گیس کے نئے ذخائر کے حوالے سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے ماری فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کئے ہیں۔ ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024ء سے شروع کیا تھا، کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ ایم پی سی ایل کے ایم ڈی فہیم حیدر نے نئی دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش