0
Wednesday 24 Apr 2024 09:03

ایرانی صدر کا دورہ پاک ایران تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ

ایرانی صدر کا دورہ پاک ایران تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاک ایران تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور اقدامات کا کوئی تنیجہ نہیں ملا، اسرائیل کے ہر جبر، ظلم اور انسانی قتل عام کی امریکہ، برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ امریکہ نے اقوام متحدہ میں فلسطینی کی مستقبل رکنیت کی قرارداد ویٹو کرکے انسانیت سوز جرائم میں اسرائیل کی سرپرستی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے اور اقوام متحدہ کو عملاً مفلوج اور اپنے مفادات کا غلام ادارہ ثابت کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی اقدامات روکنے پر آمادہ کرنے کیلئے عام اسلام کی قیادت کو بے حسی، بزدلی اور مافادات کی غلامی ترک کرکے دوٹوک اور جراتمندانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے غزہ فلسطین پر جرات مندانہ موقف اور اقدام کی تحسین کی۔ انہوں نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخ ساز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران، سعودی عرب اور افغانستان متحد ہو کر مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1130701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش