0
Friday 26 Apr 2024 19:27

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیراعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا دیا ہے، کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیراعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا دیا ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے جمعہ کو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی نے وزیراعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش