0
Sunday 2 Sep 2012 19:34

پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، مولانا فضل الرحمن

پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورا ملک اس وقت زخمی ہے، ایک طرف کراچی اور کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور دوسری طرف ڈرون حملے جاری ہیں، تیسری طرف عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے جاری ہیں، ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے، وطن عزیز کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں، ان حالات میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں آنا ہو گا۔ وہ یہاں پارٹی وفد سے اور میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ اور کراچی میں پرتشدد واقعات اور شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ حکومت صرف دعوے نہ کرے بلکہ قیام امن کیلئے حقیقی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، پاکستان اس وقت بیرونی اور داخلی خطرات میں گھر گیا ہے، دشمن ان نازک حالات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابقہ دور کی غلط پالیسیوں نے ملک کو خطرناک دہانے پر کھڑا کر دیا ہے، آنکھیں بند کر کے غیروں کی جنگ میں شریک ہونے کی وجہ سے پورا ملک زخمی ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ملک کو اس خطرناک صورتحال سے نکالنے کیلئے سیف راستہ دیا تھا لیکن حکمرانوں نے پارلیمنٹ بائی پاس کر کے ایک اہم موقع گنوا دیا ہے مولانا نے اس بات پر زور دیا کہ ارباب اقتدار امن کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں امن نظر نہیں آ رہا ہے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ اس موقع پر مولانا غفور حیدری، مولانا سید عبدالمجید ندیم شاہ، مولانا محمد امجد خان، مفتی ابرار احمد، شمس الرحمان شمسی، ڈاکٹر عتیق الرحمان، محمد اقبال اعوان، عبد الجلیل جان اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 192170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش