0
Wednesday 19 Mar 2014 22:17

اسامہ سے متعلق نئے انکشافات بے بنیاد ہیں، پاکستانی حکام

اسامہ سے متعلق نئے انکشافات بے بنیاد ہیں، پاکستانی حکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے انٹیلجنس حکام نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے حوالے سے سامنے آنے والے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ برطانوی صحافی کارلوٹا گل نے اگلے مہینے اپنی نئی آنے والی کتاب میں الزام لگایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھے۔ امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے ایک شائع ہونے والی رپورٹ میں گل کی نئی کتاب 'دی رونگ اینیمی' سے اقتاباسات شامل کیے ہیں۔ گل کا دعوی ہے کہ آئی ایس آئی میں اسامہ کو 'ہینڈل' کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈیسک بھی موجود تھا۔

پاکستان کے اعلٰی انٹیلجنس حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی کو بھی اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ ابھی تک پاکستان کے دفتر خارجہ اور فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے باضابطہ طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

گل 2001 سے 2013 تک نیو یارک ٹائمز کے لیے پاکستان اور افغانستان امور پر رپوٹنگ کرتی رہی ہیں۔ گل کے مطابق، پاکستان کے انتہائی باخبر ذرائع نے انہیں بتایا تھا کہ یہ ڈیسک آزادانہ طور پر کام کرتا ہے اور اس کا سربراہ اپنے فیصلے خود کرنے کے ساتھ ساتھ کسی کو جواب دہ نہیں۔


خبر کا کوڈ : 363697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش