1
0
Monday 14 Apr 2014 12:08

پاکستان کی حکومتی پارٹی کے لیڈر کا بیان بحرین کے سیاسی بحران کو واضح کرتا ہے، جمیعت الوفاق وطنی

پاکستان کی حکومتی پارٹی کے لیڈر کا بیان  بحرین کے سیاسی بحران کو واضح کرتا ہے، جمیعت الوفاق وطنی
اسلام ٹائمز۔ منامہ وائس سپیشل کی ایک رپورٹ میں جمعیت الوفاق وطنی نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ اعتراف کہ وہ بحرین کی پولیس اور فوج کے لیے مدد بھیج رہا ہے ناقابل قبول ہے اور غیر قانونی ہے اور یہ بحرین کی فورسز میں بنیادی نقص کو واضح کرتا ہے۔ جمیعت وفاق نے مزید کہا ہے کہ یہاں یہ حقیقت بھی واضح ہوتی ہے کہ بحرینی حکمران عوام اور حکومت کے درمیان سیاسی بحران میں باہر کی قوتوں کو ملک میں داخل کرکے اپنی طاقت بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ایک متمدن پرامن عوامی تحریک ہے جو حکومت سے جمہوریت اور حکومت سازی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایسی حکومت جو اپنے شہریوں کا احترام نہ کرے اور غیر ملکی قوتوں کو اپنی قوم پر مسلط کرے انتہائی قابل مذمت ہے۔

جمیعت وفاق نے مزید تاکید کی کہ پاکستان کی حکومتی پارٹی کے لیڈر سے اس طرح کا اعتراف خطرناک ہے۔ اور اس جہالت کو ظاہر کرتا ہے جو دوسرے ملکوں سے فوج کو منگوانے اور اپنی اکثریت کو کام سے روکنے کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک دشمنی اس رسمی اعتراف کے چند دن بعد ہے جس میں اردنی فوجیوں کی بحرین میں موجودگی اور اسی طرح یو اے ای کی پولیس کے افراد کو خود ان کی اپنی وردی میں موجود ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح کرتی ہے کہ ان غیر ملکی فوجیوں کا ملک میں آنا غیر قانونی ہے اور حکومت عوام کا پیسہ لگا کر باہر سے فوجیں منگوا کر عوام کا مقابلہ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 372594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
shameful for Nawaz league.
ہماری پیشکش