0
Wednesday 23 Jul 2014 15:31

اقوام متحدہ کا غزہ پر صیہونی حملوں کو جنگی جرائم میں شامل کرنیکا امکان

اقوام متحدہ کا غزہ پر صیہونی حملوں کو جنگی جرائم میں شامل کرنیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں صیہونی حملوں کو جنگی جرائم میں شمار کرنے کا عندیہ دیا ہے، جہاں 16 روزہ کارروائی میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں نشانہ بنے ہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل کا اجلاس اسلامی ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے، جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور ہوا۔ انسانی حقوق کونسل کی سربراہ ناوی پلے نے کہا کہ غزہ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جنگی جرائم کے زمرے میں آنےکا قوی امکان ہے۔ اس اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن بنانے کے فیصلے پر غور ہوگا۔ 16 دن سے اسرائیل غزہ پر بلا امتیاز بمباری کر رہا ہے، گنجان آبادیاں، اسپتال، مساجد اور پناہ گزین کیمپ بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں، جبکہ اب تک شہید ہونے والے 640 سے زائد افراد میں اکثر نہتے شہری ہیں اور ان میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 401132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش