0
Saturday 13 Sep 2014 19:39
900 چوہے کھا کے۔ ۔ ۔ ۔

پنجابی طالبان کا عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان

پنجابی طالبان کا عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ نے عسکری کارروائیاں ختم کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے عسکری کارروائیاں ختم کر کے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان کے دیگر گروپوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی عسکری کارروائیاں تر کر کے دعوت و تبلیغ کا کام کریں۔ عصمت اللہ معاویہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے عصمت اللہ معاویہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا مرکز پاکستان کی بجائے افغانستان کو بنا رہے ہیں کیوں کہ افغانستان کی خراب صورت حال میں وہاں موجود طالبان کو انکی مدد کی زیادہ ضرورت ہے۔

دوسری جانب مبصرین نے طالبان کے اس اعلان کو ان کی چال قرار دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انہیں جب جگہ نہیں ملی تو انہوں نے پاکستان کا رخ کیا ہے اور اب دعوت و تبلیغ کی آڑ میں ایک بار پھر دہشت گردوں کو جمع کریں گے اور نئے لوگ اپنے گروپ میں شامل کر کے اپنی افرادی قوت میں اضافہ کریں گے اور نئے عزم کے ساتھ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور ملکی سلامتی پر حملہ آور ہوں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف حالیہ ضرب عضب آپریشن لائق تحسین ہے اور اس حوالے سے فوج کا عزم بھی لائق تحسین ہے جس میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایسے دہشت گردوں کا قلع قمع کرے اور ان کے سرپرستوں کا بھی سدباب کرے۔
خبر کا کوڈ : 409557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش