0
Saturday 27 Sep 2014 11:20

کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کیے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، یاسین ملک

کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم کیے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت پسند رہنما یاسین ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ وادی کو بھارت سے فوری طور پر الگ کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا لیکن قابض بھارتی حکومت کی جانب سے تباہ کاریوں پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ اسے بھارت سے فوری طور پر الگ کیا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر گزشتہ 67 برس سے قابض ہے اور لاکھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر چکا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اپنی 8 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 411882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش