0
Tuesday 11 Nov 2014 22:47

آئی ایس اوملتان کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں یوم حسین کی تقریب آج ہوگی

آئی ایس اوملتان کے زیراہتمام بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں یوم حسین کی تقریب آج ہوگی
ملتان۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ'' یوم حسین علیہ السلام ''آج 12نومبر(بدھ)صبح 10بجے سے دوپہر1بجے تک بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ یوم حسین کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر صدیق خان قادی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہورحیدری خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء طالبات امام عالی مقام کے حضور سلام پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 419047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش